جے پور:منگل کی رات دیر گئے بھارت کے شہر جے پوراجمیر ہائی وے پر اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب ڈوڈو کے سنوردہ علاقے کے قریب ایل پی جی سلنڈروں سے لدے ٹرک میں تصادم کے بعد دھماکہ ہوا۔
حادثے کے فوراً بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سات گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی جبکہ بلند شعلے دس کلومیٹر کے فاصلےسے بھی نظر آ رہے تھے۔
ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ٹینکر ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ اوور اسپیدنگ اور اچانک تصادم بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے علاقے کو سیل کر کے مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے ہائی وے کے ایک حصے کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos