اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے، جس کی لائیو اسٹریمنگ بھی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
گزشتہ روز بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت کی براہِ راست نشریات (Live Streaming) کا حکم دیا تھا۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت 27 جنوری 2025 کو ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران فل کورٹ بینچ تشکیل دینے اور سماعت کو براہِ راست نشر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos