پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی پیداوار، ذخائر اور آئندہ سال کی خریداری کے لیے تیار کیے گئے جامع منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں اور وافر ذخائر موجود ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کو 1000 مفت ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں اور کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کی زرعی معاونت بھی دی گئی ہے۔
مزید برآں، پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر مقدار میں دستیاب ہے تاکہ کسانوں کی پیداوار میں کمی نہ آئے اور گندم کی فصل بروقت مارکیٹ میں پہنچے۔ وں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos