میانمار میں ایک تہوار اور احتجاج کے دوران پیرا موٹرگلائیڈر حملے میں 24 افراد ہلاک،47 زخمی ہو گئے ۔
اینٹی جنتا پیپلز ڈیفنس فورس سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ پیر کی شام بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد چاؤنگ او ٹاؤن شپ میں ایک مذہبی تہوار تھادنگیوٹ فیسٹیول منانے کے لیے جمع تھے کہ جب ایک موٹر سے چلنے والے پیراگلائیڈر نے ہجوم پر2 بم گرائے گئے۔
میانمار سنہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس تنازعے میں اب تک 5000 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کے روز ہونے والے بم دھماکوں سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔
منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جنتا کی جانب سے موٹر سے چلنے والے پیراگلائیڈرز کا استعمال کر کے شہری آبادی پر حملے کرنا اس علاقے میں ایک نئے مگر ’تشویشناک رجحان‘ کا حصہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos