فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئے ٹریک کے افتتاح کے کچھ دیر بعد اسلام آباد ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

لاہور: اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس ترکی اور سوہاوہ کے درمیان پٹڑی سے اتر گئی، فوری طور پر کسی جانی منقسان کی اطلاع نہین ملی ،ٹرین کے نئے ٹریک کا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کچھ دیر پہلے ہی اففتاح کیا تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ نمبر 3 کے پہچے پٹری سئےاترے ہیں۔

 ٹرین میں ریلوے کے کچھ افسر بھی سفر کررہے تھے جو افتتاحی تقریب سے واپس آرہے تھے ،حادثے کے بعد راولپنڈی جانے اور وہاں سے آنے والی تمام ٹرینیں رک گئی ہیں ۔

 ٹرینوں میں خیبر میل ، ایکسپرس ،۔ عوامی ایکسپریس ، گرین لائین ایکسپریس ، جعفر ایکسپریس ۔ ہزارہ ایکسپریس ۔ پاکستان ایکسپریس، راول ایکسپریس ، سرسید ایکسپریس ، سبک رفتار ، سبک خرام اسلام آباد ایکسپریس۔ اور رحمان بابا ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے ۔ریلوے حکام نے بتایا  ہے کہ ریلیف ٹرین راولپنڈی سے بھیج دی گئی ہے۔