صوابی میں ضلعی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے سماجی و بہبود آبادی سید قاسم علی نے شاہ فیتہ کاٹ کے یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے یونیسف کے کنٹری ہیڈ جینفر میلٹن اور یونسیف خیبرپختونخوا کے چیف ریڈوسلاو ریزہاک اورمختلف سماجی و فلاحی اور سرکاری اداروں سے لوگوں نے شرکت کی۔
یونٹ کی افتتاحی تقریب صوابی کی لائبریری ہال میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ “آج نہ صرف صوابی بلکہ ہمارے لیے بھی خوشی کا دن ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہم نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے یونٹ کے لیے مکمل سرکاری تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اعلان کیا کہ صوبائی حکومت پسماندہ بچوں کے لیے کئی نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کے تحت بچوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ان کے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
” انہوں نے یونٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت غریب بچوں کے لیے کئی نئے منصوبے لارہی ہے جن کے تحت نہ صرف انہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے خاندان کی مالی معاونت کر سکیں۔
تقریب سے یونیسف کے کنٹری ہیڈ اور چیف آف چلڈرن پروٹیکشن یونیسف نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی سمیت دیگر اضلاع میں یونٹس کو کامیابی سے چلانے کے لیے یونیسف مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے بچوں پر تشدد کے خاتمے، تعلیم اور صحت کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
ایڈیشنل چیف خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اعجاز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ گزشتہ ایک دہائی سے کام کر رہا ہے تاہم آج اس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا ہے جو ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونٹ ایک جامع پالیسی کے تحت اُن بچوں کے لیے کام کرے گا جو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ یونٹ بچوں پر تشدد اور جبری مشقت کی روک تھام میں فعال کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع صوابی میں بچوں سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے۔
یونیسف کے چیف پروٹیکشن آفیسر خیبرپختونخوا سہیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کے حقوق اور ان کا تحفظ دراصل گھر سے شروع ہوتا ہے، اور یہ تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یونٹ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس اقدام سے صوابی میں بچوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
تقریب میں ضلع انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos