یروشلم: اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے ہونے والے غزہ معاہدے کے ابتدائی مرحلے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کی دعوت بھی دی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت اسرائیل کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی اور قومی و اخلاقی فتح ہے۔ ان کے بقول، فوجی کارروائی اور صدر ٹرمپ کی موثر سفارتکاری نے مل کر اس نتیجے تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ “میں صدر ٹرمپ کی قیادت، دوستی اور اسرائیل کے تحفظ کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos