راولپنڈی سے لاہور جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین سوہاوہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی اکانومی کلاس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور ریلوے انجینئرنگ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس نان اسٹاپ سروس کے طور پر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلائی جاتی ہے، حادثے کے باعث ٹریک کی مرمت اور ٹرین سروس کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos