پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن لیڈر عباداللہ سے ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی، گورننس کے مسائل اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، ان کا طرزِ عمل غیر سنجیدہ اور صوبے کے مفاد کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی وہ ریاست کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے اور کبھی دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کرتے تھے۔
گورنر کے مطابق نئے نامزد وزیراعلیٰ بھی صوبے کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور خیبر پختونخوا اس کمزور قیادت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
دوسری جانب صوبائی سیاست میں جاری ہلچل کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos