اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا ہمیشہ محافظ رہے گا۔
سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان کے دل میں مقدس مقامات کے تحفظ کا جذبہ موجود ہے اور ان کے دفاع کے لیے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک–سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے تاکہ مشترکہ معاشی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
اس موقع پر شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ سعودی وفد پاکستان–سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس کے لیے آیا ہے، اور سعودی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos