کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 

کراچی: سندھ حکومت نے توانائی بحران کے پیشِ نظر کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ سولر سسٹم کی بدولت امتحانی اور دفتری امور بلا تعطل جاری رکھنا ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ جامعات و بورڈز میں قانونی و پالیسی اصلاحات متعارف کرا دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔