مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے روانہ

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور چھوڑ کر ڈی آئی خان روانہ ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق ٹیم نے تقریباً 19 ماہ تک وزیراعلیٰ کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد دھرنے سے لے کر مختلف جلسوں تک ٹیم نے مسلسل سرگرم کردار ادا کیا۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا، جس کے بعد قبائلی علاقے سے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔