راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 1562 غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، جن میں 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ شامل ہیں۔ بھرتیوں کے عمل میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جن میں ایک ہی دن میں ہزاروں امیدواروں کے انٹرویوز اور سلیکشن کا عمل شامل تھا۔
بھرتی کمیٹی مارچ 2024 میں بنائی گئی تھی، تاہم پنجاب حکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پرانے اشتہار پر بھرتی کا عمل آگے بڑھایا گیا۔ 30 جولائی 2024 کو کمیٹی تشکیل دی گئی اور 31 جولائی کو تمام انٹرویوز اور سلیکشن مکمل کر لی گئی، جس پر شفافیت پر سوالات اٹھے۔
سابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عنصر اسحاق کی شکایت پر تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی، جس کی رپورٹ ایک سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی۔ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نے 11 ستمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کیا اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی، تاہم 27 دن گزرنے کے باوجود رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
محکمہ کے اندرونی ذرائع نے انکوائری کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور شفاف تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos