لندن: یوٹیوبر عادل راجاکے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے لندن ہائیکورٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا کو 13 کروڑ روپے (تقریباً 3.5 لاکھ پاؤنڈ)بطور ہرجانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جج رچرڈ اسپئیرمین نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عادل راجا نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر پر جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے، جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا۔
فیصلے کے مطابق، عادل راجا کو راشد نصیر کو50 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کی مد میں اورتقریباً 3 لاکھ پاؤنڈ عدالتی اخراجات کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔
عدالت نے مزید حکم دیا ہے کہ عادل راجا اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی عدالتی کامیابی کی خبر شائع کریں
یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے عدالت میں 9 میڈیا آئٹمز کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ان مواد سے راشد نصیر کی ساکھ متاثر ہوئی جبکہ عادل راجا اپنے دعووں کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos