اسلام آباد (امت نیوز) ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے 10 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کے تمام داخلی راستوں کو سیل کر دیا جائے گا اور صرف مجاز افراد کو مارگلہ روڈ سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔ شہر کے داخلی راستوں پر بھی کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں جن میں فیض آباد ڈبل روڈ، ترنول اور گولڑہ موڑ شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی ہے، جب کہ تحریک لبیک کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں اور سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos