فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس کا غزہ کے مستقبل پر بات چیت کے لیے سربراہی اجلاس کا اعلان

پیرس: فرانس کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی پرعمل درآمد ہو جاتا ہے تو وہ جمعرات کے روز پیرس میں غزہ کے مستقبل کے متعلق بات چیت کے لیے عرب اور یورپی ممالک کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

 اجلاس میں مصر، اردن، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرا کے ساتھ ساتھ برطانیہ، اٹلی، جرمنی، سپین، ترکی اور یورپی یونین کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ تاہم اسرائیل اس اجلاس کا حصہ نہیں ہو گا۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس سے امن منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے اجتماعی ذمہ داری اور آنے والے دنوں میں کام کرنے کے فریم ورک کو ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات اسرائیل کے پیٹھ پیچھے بلائی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسی حکومتوں کو اسرائیل کے معاملات پر بات چیت کے لیے دعوت دینا جو کھلم کھلا اسرائیل مخالف ہیں اشتعال انگیز ہے۔