نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ایس ایس پی غلام سرور نے بتایا کہ دھماکے سےریلوےکاایک ملازم جاں بحق ہوا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پرٹائم بم نصب کیا تھا اور اس ٹریک سے کچھ دیر بعد جعفر ایکسپریس گزرنے والی تھی۔ دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos