گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کا مقدمہ میرپورماتھیلو تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں 2 نامعلوم اور 8 افراد کو نامزد کیا گیا، صحافی کے قتل کے الزام میں زیرِ حراست 2 افراد سے تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو گزشتہ روز میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos