فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان، افغانستان کوالیفائر راؤنڈ میچ بغیر کسی گول کے برابر

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشیئن کپ 2027ء سعودی عریبیہ کوالیفائر کے سلسلےکا ہوم میچ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں،کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے افغانستان گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیۓ،پاکستانی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے ۔دوسرے ہاف کا کھیل دونوں طرف سے کافی تیز رہا لیکن دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا ۔ یوں ایشئین کپ کوالیفائر کا ہوم میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان ہوم میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جاۓ گا۔جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گۓ اس میچ کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی تھے اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی،افعانستان کے سفیر اور ملک بھر سے آۓ ہوۓ فٹبال کے افیشلز بھی موجود تھی ۔پاکستان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں تقریبا 7 ہزار کے قریب تماشایوں نے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا۔