واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوَئے کہا ہے کہ ہم نے غزہ میں جنگ ختم کروا دی ہے اور بہت بڑے پیمانے پر امن قائم کر دیا ہے۔میرے خیال میں یہ دیرپا امن ہو گا، اور امید ہے کہ ہمیشہ رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یرغمالیوں کو پیر یا منگل کے روز رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر وہاں موجود ہوں۔
غزہ کے متقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر امیر ممالک آہستہ آہستہ غزہ کی تعمیر نو کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر کیا جانے والا حملہ بہت اہم تھا اور اب ایران نے بتایا ہے کہ وہ امن قائم کرنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
’اور انھوں نے یہ بات مانی ہے کہ وہ اس ڈیل کے حق میں ہیں، ان کے خیال میں یہ بہت اچھی چیز ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ کام کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos