ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ

 

خیبرپختون کے جنوبی ضلع ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے، جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے دھماکا کیا جس کے بعد وہ ٹریننگ سینٹر کے اندر داخل ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریننگ اسکول کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔