دہشتگردوں کی آبادکاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی ترجمان

تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنی جماعت پر دہشتگردوں کی آبادکاری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 میں عوام اور قبائلی عمائدین نے دہشتگردوں کی واپسی کے منصوبے کو مسترد کر دیا تھا، اور عمران خان کے دورِ حکومت میں اس منصوبے پر کوئی عمل نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردی کی ذمے داری پی ٹی آئی پر ڈالنا حقائق کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا، اور پی ٹی آئی آج بھی دہشتگردوں سے مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔