مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند ہیں، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور میں سگیاں پل، راوی پل اور پرانے راوی کے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ پریس کلب اور ملحقہ علاقوں میں بھی رکاوٹیں موجود ہیں۔
اسلام آباد اور لاہور کے درمیان موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹس بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔
وزیرآباد، گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں اور خندقیں کھود کر آمدورفت معطل کر دی گئی ہے، جبکہ خانکی بیراج اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کے راستے بھی بند ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ و موبائل سروس معطل ہے، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور لاہور کے تعلیمی ادارے، پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور پنجاب یونیورسٹی کے لا امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos