جنگ بندی کے بعد اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ

حماس سے جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا۔

غیر ملکی خبرایجنسیوں کے مطابق، حملہ حزب اللہ کے مبینہ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بمباری سے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم جانی نقصان کی اطلاعات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت اسرائیل نے اپنے فوجی پیچھے ہٹانے اور 11 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے شہری اب اپنے گھروں کو واپس جانا شروع کر چکے ہیں۔