اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظمالامور نتھالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا تعاون، دہشت گردی کے خلاف اشتراک اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امریکی ناظمالامور نے پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کی رفتار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جو عالمی امن کے لیے اہم ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی جاری ہے، جس پر امریکی ناظمالامور نے حکومت کے اقدامات کو مثبت قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos