اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث دوسرے روز بھی شہر کے بیشتر راستے مکمل طور پر بند رہے، جبکہ مری روڈ سے ملحقہ گلیاں اور داخلی راستے بھی سیل ہیں۔ شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
ٹرانسپورٹ اڈے، گڈز ٹرانسپورٹ، ہول سیل منڈیاں، الیکٹرانکس اور جیولری مارکیٹس بند رہیں۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، اسکول اور یونیورسٹیاں بھی دوسرے روز بند رہے، جبکہ میٹرو بس سروس اور بائیکیا سروس معطل رہی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے کسی بھی ملزم کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث عدالتوں میں مقدمات کی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔ راستوں کی بندش کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری بھی معمول سے انتہائی کم رہی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ راستوں کی مکمل بندش سے ایمبولینسیں اسپتالوں تک محدود ہیں، جبکہ مریضوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos