علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سڑکوں کی بندش کے باوجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025 کے امتحانات آج شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہونے والے امتحانات کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ او ڈی ایل پروگرامز کے تحت ملک بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور طلبہ بلا روک ٹوک اپنی تیاری کے مطابق امتحانات میں حصہ لے سکیں گے۔