دنیا آگے نکل چکی، آرام کا وقت ختم ہو گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ دنیا آگے نکل چکی ہے اور اب آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے، اور ہمیں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر صحت نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور ذمہ داری لیتے ہیں، پہلے والوں پر الزام نہیں لگائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ میں میڈیکل آلات اور ادویات آتی ہیں اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ 24 گھنٹے فون پر موجود ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام امور درست ہوں، مسائل حل کروانے کے لیے براہِ راست ملاقات ضروری ہے۔ انہوں نے کراچی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ شہر ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔