وزیرآباد اور گردونواح میں احتجاج کے دوران دریا چناب پر 20 فٹ چوڑی اور 30 فٹ گہری خندقیں کھود دی گئیں۔ گوجرانوالہ انتظامیہ نے مریدکے، کامونکی، چند دا قلعہ، چناب پل، گجرات، کھاریاں اور سائیں عالمگیر میں خندقیں کھود کر راستے بند کر دیے ہیں۔
علاقائی انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منڈی بہاؤالدین سے سیالکوٹ ائیرپورٹ جانے والے افراد کے لیے ہیڈ خانکی والا راستہ استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos