گنڈاپور کا ہاتھ سے تحریری استعفیٰ گورنر ہاوس پہنچا دیا گیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور کا ہاتھ سے تحریری استعفیٰ گورنر ہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔

استعفیٰ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ر مصدق عباسی نے گورنر ہاوس پہنچایا اور کیئر ٹیکر عمران خان کو حوالے کیا۔ کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کر کے رسید بھی جاری کر دی، جس میں وقت دوپہر 2:30 بجے درج ہے۔

حکام کے مطابق آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق استعفیٰ کی جانچ پڑتال کے بعد اسے عمل میں لایا جائے گا۔