جوڑیا بازار میں انسدادِ اسمگلنگ کی ایک مشترکہ کارروائی میں بڑی کامیابی

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے سندھ رینجرز کی معاونت سے جوڑیا بازار کراچی میں انسدادِ اسمگلنگ کی ایک مشترکہ کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لی گئیں۔

ضبط شدہ اشیا میں 2,320 پیکٹ غیر ملکی سگریٹ، 9,620 کلوگرام چھالیہ، 140 پیکٹ غیر ملکی نسوار اور 3,485 کلوگرام غیر ملکی کتھ بلاک (Cutch Block) شامل ہیں۔

مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ اشیا تحویل میں لے لی گئیں۔ کسٹمز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے ایف بی آر کے عزم کی عکاس ہے۔