پاک فوج کا بھرپور جواب،افغان پوسٹوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

پاک فوج نے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیتے ہوئے سرحد پار کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں اور ایک پوسٹ پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ کارروائی کے دوران افغان فوجیوں کو اپنی چوکیوں سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ کئی پوسٹوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے دو درجن کے قریب سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جن میں کئی افغان اہلکار اور خوارج ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے ایک افغان چیک پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ مختلف ویڈیوز میں افغان اہلکاروں کے سرینڈر کرنے کے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔