رحیم یار خان: بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن المعروف طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں کیا گیا، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ورثا لاش کو گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے معروف انڈرورلڈ ڈان اور امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos