تحریک لبیک کے مظاہروں کے سبب بند کی گئی لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی ایم 14 موٹروے کا فتح جنگ انٹرچینج بھی کھول دیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایم-2 (اسلام آباد-لاہور) موٹروے تمام قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ایم-1 (پشاور-اسلام آباد) موٹروے تمام قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔
بیان کے مطابق ایم-14 (ہکلہ-ڈی آئی خان) موٹروے تمام قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔جبکہ ایم-4 (پنڈی بھٹیاں-ملتان) موٹروے تمام قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos