مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوس ناک، غیر ذمہ دارانہ اور اسلامی اخوت کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ بھائی چارے، اسلامی یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبات کے تحت تعلقات قائم رکھے۔ افغانستان کی جنگوں اور بحرانوں میں پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، تعلیم، روزگار اور تحفظ فراہم کیا، مگر آج وہی عناصر جنہیں کبھی سہارا دیا گیا، وہی ملک کے امن اور خودمختاری پر حملہ آور ہیں۔
انہوں نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے، دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل کرنے کے بجائے مسلمان بھائیوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos