وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امرا میں اہم ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاک افغان کشیدگی، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کی بریفنگ دی، جبکہ نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔