فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کیلیے احتیاط برت رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی صورتحا ل پر گہری تشویش ہے،طالبان نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی،طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر سنگین اشتعال انگیزی کی،پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کیلئے احتیاط برت رہا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کامزید کہناتھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا، امید ہے طالبان حکومت دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے گی،ان کاکہناتھا کہ دہشتگرد عناصر پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔