لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔
کپتان شان مسعود اور امام الحق نے 161 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو استحکام بخشا۔ شان مسعود 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے سے پانچ منٹ قبل امام الحق 93 رنز پر کیچ آؤٹ ہوکر سنچری سے محروم ہوگئے۔ سعود شکیل بھی پہلی ہی گیند پر بولر کو کیچ تھما بیٹھے۔بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بناکر چلتے بنے۔
محمد رضوان (62 ناٹ آؤٹ) اور آغا سلمان (52 ناٹ آؤٹ) نے چھٹی وکٹ پر 114 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو جبکہ کگیسو ربادا پرینیلان سبرائین اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025ء کے سلسلے کا حصہ ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
🇵🇰 Playing XI for the VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Test Series 2025 opener vs South Africa🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/k2f3l1r7Bt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2025
Toss Update 🪙
🇵🇰 Pakistan have won the toss and elected to Bat first.
Here’s how #TheProteas men line up for the first Test! 🏏 pic.twitter.com/bpqO5RHPrI
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 12, 2025
جنوبی افریقا پلیئنگ الیون:
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos