آزادکشمیر: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
راجہ نصیر نے آزادکشمیر کے انتخابی حلقے سہنہ کوٹلی سے متعدد بار ممبر اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں اور وزارت کے منصب پر فائز رہے۔ وہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سینئر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔
ان کے انتقال کی خبر نے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزادکشمیر کو سوگوار کر دیا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos