غزہ:معروف صحافی صالح الجعفراوی اسرائیل نواز گینگ کے حملے میں شہید

غزہ: فلسطینی میڈیا کے مطابق معروف صحافی صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ میں اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ کے حملے میں شہید ہو گئے۔

صالح الجعفراوی تباہ شدہ علاقوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے جب اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ نے انہیں نشانہ بنایا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور سوشل میڈیا اثراندازوں کی جانب سے صحافی کو بارہا دھمکیاں دی گئی تھیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ ان گروہوں پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کیا اور غزہ میں داخل ہونے والی امدادی اشیا قبضے میں لے کر مہنگے داموں بیچیں۔