گنڈاپور کا بانی پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان

پشاور: مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر استعفیٰ دیا اور گورنر خیبر پختونخوا کو اپنا استعفیٰ بھی بھیج دیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین کے وفادار ہیں اور اسمبلی میں پارٹی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپنا امیدوار کھڑا کرے، لیکن کامیابی ممکن نہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین عددی اکثریت کے ساتھ بانی کے حکم کے مطابق ووٹ دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا، "کل بھی میں بانی کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔”