وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر الفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر مصر روانہ ہو گئے۔
وہ شرم الشیخ میں ہونے والے امن سربراہ اجلاس میں شرکت اور معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں کی گئی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر کو امریکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ساتھ شرکت کی تھی، جن میں مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ترکی شامل ہیں۔