پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 2972 پوائنٹس گر کر 1,60,126 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ منفی رہی تھی، جب 100 انڈیکس 4 دنوں میں ساڑھے 4 ہزار پوائنٹس گر گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 600 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔