لاہور میں سکیورٹی خدشات کے باعث اندرون شہر اور داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے بیشتر داخلی و خارجی راستے اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دفاتر جانے والے افراد اور ایمبولینسز کو اسپتال پہنچنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ فیروزپور روڈ سمیت کئی مرکزی سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چنگی امر سدھو کے قریب فیروزپور روڈ پر ایک ایمبولینس، جس میں شہری کی میت موجود تھی، ٹریفک بند ہونے کے باعث راستے میں پھنس گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos