راولپنڈی: (آئی ایس پی آر) پاکستان آرمی نے ویلز، برطانیہ میں ہونے والی بین الاقوامی فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوئی، جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور مشکل ترین فوجی معیارات کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس سال یہ مشق اپنے 66ویں سال میں داخل ہوئی۔
مشق کے دوران دنیا بھر سے شریک ٹیموں کو غیر ہموار اور دشوار گزار علاقے میں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑا، جہاں مختلف جنگی اور حکمتِ عملی کے مشن مکمل کیے گئے۔
اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستانی فوج تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔
یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے — پاک فوج ہمیشہ کی طرح پاکستان کا پرچم بلند رکھے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos