اپوزیشن خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی

پشاور: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے حالیہ انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ اپوزیشن یہ سمجھ رہی تھی کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہو چکا ہے، اسی لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے اور نئے امیدوار سامنے لائے۔

ڈاکٹر عباد اللہ نے مزید کہا کہ ان کے وکلاء اس معاملے میں قانونی مشاورت دے رہے ہیں اور اپوزیشن کا موقف ہے کہ یہ انتخاب غیر آئینی ہے، اس لیے کل عدالت میں اس کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹوں کی حمایت سے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اب تک قبول نہیں کیا اور اس پر اعتراض بھی لگا دیا ہے۔