تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے رکن کو احتجاج کرنے پر باہر نکال دیا ہے۔ اس رکن کے احتجاج کی وجہ سے ٹرمپ کے خطاب میں کچھ دیر تعطل آیا۔
رکن اسبملی نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ یا کاغذ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرو۔
اسپیکر امیر اوہانا نے احتجاج کرنے والے رکن کو باہر نکالنے کا حکم دیا جس پر سیکیورٹی عملے نے انھیں فوری باہر نکال دیا۔
بائیں بازو sے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کا نام اسپیکر نے اوف کاسف پکارا۔ کچھ خبروں کے مطابق اسمبلی سے دو اراکین کو باہر نکالا گیا ہے۔
سی این این کے مطابق سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور دونوں کو پارلیمنٹ ہال سے باہر لے جایا گیا۔ ٹرمپ نے مختصر توقف کے بعد اپنی تقریر دوبارہ شروع کی اور صورتحال پر طنزیہ انداز میں کہا کہ ”یہ سب بہت مؤثر انداز میں ہوا“۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos