فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہنزہ اور گردونواح  میں  زلزلے کے  جھٹکے

ہنزہ:  گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ  اور گردونواح  میں  زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8  ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔