سندھ کے ضلع تھرپارکر میں لمپی اسکن بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، جس کے باعث درجنوں مویشی ہلاک اور سیکڑوں متاثر ہو گئے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ضلع میں 230 میں سے 180 ویٹرنری مراکز بند ہیں، جس سے متاثرہ مویشیوں کے علاج میں مشکلات درپیش ہیں۔
مویشی مالکان نے ویکسین کی قلت اور علاج کی سہولیات نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق تھرپارکر کی معیشت کا تقریباً 80 فیصد انحصار مویشیوں پر ہے، اور بیماری کے پھیلاؤ سے مقامی معاشی سرگرمیوں پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos