پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سلمان اکرم راجہ کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 8 اکتوبر کو استعفیٰ دیا، جس کی تصدیق کے لیے 11 اکتوبر کو دوبارہ استعفیٰ بھیجا گیا تھا، جو گورنر کو موصول بھی ہوا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 130(8) کے مطابق گورنر کو استعفیٰ موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوتے ہیں، لہٰذا گورنر کی عدم موجودگی میں چیف جسٹس کسی کو حلف لینے کے لیے نامزد کریں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گورنر ارادی طور پر استعفیٰ سے لاعلمی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ صوبہ بغیر حکومت کے نہیں چل سکتا۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا گورنر کو حلف برداری کی سمری موصول ہوئی ہے یا نہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos